13 دسمبر، 2022، 5:30 PM

یوکرین نے روس کی جانب سے ایرانی ڈرون استعمال کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ایرانی وزیر دفاع

یوکرین نے روس کی جانب سے ایرانی ڈرون استعمال کرنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نےکہا کہ یوکرینی ماہرین کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں یوکرینی فریق نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جو ثابت کرے کہ روس نے ان کے ملک کے ساتھ جنگ میں ایرانی ڈرون استعمال کئے ہوں بلکہ اس معاملے کو اگلے اجلاس پر موکول کردیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں ایرانی ڈرون کے مبینہ استعمال کا جائزہ لینے کے ایران اور یوکرین کے ماہرین کے مابین ہونے والے اجلاس کی تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فریق نے کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جو ثابت کرے کہ روس نے ان کے ملک کے ساتھ جنگ میں ایرانی ڈرون استعمال کئے ہوں بلکہ اس معاملے کو اگلے اجلاس پر موکول کردیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ کوئی اہم اور قابل توجہ معاملہ نہیں ہے کیونکہ بہت سارے دعوے اور الزامات بے بنیاد ہیں اور سنی سنائی باتوں اور افواہوں کی بنیاد پر پیش کیے جا رہے ہیں۔ 

ایرانی وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ایران اور روس کے مابین باہمی عسکری تعاون ماضی سے جاری ہے اور یہ تعاون اس حوالے سے اور خاص طور پر یوکرین کے ساتھ جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے لئے انجام نہیں پایا ہے۔ 

News ID 1913648

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha